معروف ٹک ٹاکر گرفتار

سچ ٹی وی  |  Mar 19, 2025

الیکٹرانک کرائمز کے خلاف کارروائی کا اختیار ملنے کے بعد راولپنڈی میں پیکا قانون کے تحت ٹک ٹاکر کے خلاف پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا اور پولیس نے ملزم کو گرفتار بھی کرلیا۔

راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ ٹک ٹاکر کے خلاف مقدمہ عسکری ادارے کے سربراہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف سوشل میڈیا پر تضحیک آمیز پوسٹ کرنے پر درج کیا گیا۔

پولیس نے ٹک ٹاکر کے خلاف الیکٹرانک کرائمز کے الزام میں مقدمہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 505، پیکا ایکٹ 2016کی دفعہ 20کے تحت درج کیا گیا ہے اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

مقدمے میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ملزم نے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر حکومت، قومی اور عسکری اداروں اور انٹیلی جنس سربراہان کے خلاف بھی تضحیک آمیز ویڈیوز شیئر کر رکھی تھیں۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کے اکاؤنٹس کی ویڈیوز ظاہر کرتی ہیں کہ وہ ایک جماعت کا رکن ہے، سازش کے تحت حکومتی اداروں کے خلاف نفرت آمیز مواد شیئر کر رہا ہے۔

مقدمے میں پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم عوام الناس میں حکومت کے خلاف انتشار، نفرت پھیلانا چاہتا ہے تاکہ حکومت اپنا اعتماد کھو بیٹھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More