اداکارہ ثناء جاوید کے نجی ٹی وی کے گیم شو میں سرفراز احمد کے ساتھ غیر مناسب رویے کی ویڈیو وائرل ہو گئی، صارفین نے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
معروف اداکارہ اور ماڈل ثناء جاوید کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، گزشتہ سال سے اپنی شادی کے باعث خبروں میں رہی ہیں۔
ان کی شادی معروف کرکٹر شعیب ملک سے ہوئی، جس پر ابتدائی طور پر انٹرنیٹ پر شدید ردِعمل دیکھنے کو ملا، آج کل وہ اور شعیب ملک ایک گیم شو میں نظر آ رہے ہیں۔
ثناءجاوید اس شو میں ایک ٹیم کی کپتان ہیں اور اکثر اپنے شوہر کا ذکر کرتی ہیں، حالیہ قسط میں ان کا ساتھی کپتان سرفراز احمد کے ساتھ ایک مکالمہ وائرل ہو گیا، جس میں انہوں نے مذاق میں کہا کہ میں جس طرح چاہوں کھیل سکتی ہوں، کیونکہ مخالف ٹیم کے کپتان میرے شوہر ہیں۔
انٹرنیٹ پر صارفین نے ثناء جاوید کی گفتگو پر ملا جلا ردعمل دیا ہے۔
کچھ نے ان کے شوہر کے تذکرے کی عادت پر طنز کیا، جبکہ کئی صارفین نے سرفراز احمد کے ساتھ ان کے انداز کو غیر مناسب اور بے ادبی قرار دیا۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ انہیں سابق کپتان کے ساتھ زیادہ احترام اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا اور بار بار اپنے شوہر کے ذکر سے گریز کرنا چاہیے۔
یہ واقعہ سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے، جہاں کچھ لوگ اسے محض ہلکا پھلکا مذاق قرار دے رہے ہیں، جبکہ دوسروں کا ماننا ہے کہ اداکارہ کو اپنے الفاظ کا چناؤ سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے۔