اجلاس بلانے والے بتائیں نواز شریف نے بائیکاٹ کیوں کیا ؟ بیرسٹر سیف

ہم نیوز  |  Mar 19, 2025

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی عدم شرکت پر سوالات اٹھا دیئے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ اجلاس بلانے والے بتائیں کہ نواز شریف نے اجلاس کا بائیکاٹ کیوں کیا؟۔ کیا نوازشریف کی غیر موجودگی دہشتگردوں کی حمایت ہے؟ کیا نوازشریف کے پلیٹ لیٹس پھر گر گئے ہیں کہ اجلاس میں نہیں آئے۔

وفاقی حکومت صوبے کے حق کے پیسے نہیں دے رہی، علی امین گنڈاپور

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں قید کر کے حکومت نے قومی اتفاق رائے کو خود ناکام بنایا، پی ٹی آئی دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دینے والے بہادروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

بیرسٹر سیف نے تنیقد میں مزید کہا کہ حکمرانوں کے شدت جذبات اور الفاظ کی تکرار دہشت گردی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، کسی نئے آپریشن سے پہلے قومی اتحاد کی طاقت کا ہونا اولین شرط ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More