اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر اعظم ہاؤس کے احاطے میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شجرکاری مہم میں نوجوان اور کسان بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 4 کروڑ سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔ چند برسوں کے دوران دنیا میں موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ اور 2022 میں سیلاب نے پاکستان کے ہر شعبے کو متاثر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا عید الفطر پر تین چھٹیوں کا اعلان
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے زیادہ متاثرہ 10 ممالک میں شامل ہے۔ اور شجرکاری سے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات میں کمی آئے گی۔