روایات اور رسم و رواج کی بنیاد پر خواتین کو وراثت سے محروم کرنا غیراسلامی قرار

ہم نیوز  |  Mar 19, 2025

روایات اور رسم و رواج کی بنیاد پر خواتین کو وراثت سے محروم کرنا غیراسلامی قرار دیدیا گیا ہے۔

وفاقی شرعی عدالت نے خواتین کو وراثت سے محروم کرنے سے متعلق کیس کا فیصلہ سنادیا،شرعی عدالت نے خواتین کو وراثت سے محروم کرنے والوں کیخلاف فوجداری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

سونا مزید 1650روپے مہنگا،فی تولہ3 لاکھ 19ہزار کا ہوگیا

عدالت کو بتایا گیا کہ بنوں میں چادر اور پرچی نامی روایات پر عمل ہوتا ہے،خیبرپختونخوا حکومت کے مطابق ایسے رسم و رواج نہ رائج ہیں نہ انکی کوئی اہمیت ہے۔

شرعی عدالت نے مزید کہا کہ بتایا گیا کہ چادر اور پرچی کے نام پر خواتین کو وراثت سے محروم کیا جاتا ہے،اسلام سے قبل زمانہ جہالت میں خواتین کو وراثت سے محروم رکھا جاتا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More