طور خم بارڈ پر 26 دنوں بعد تجارتی سرگرمیاں بحال

ہم نیوز  |  Mar 19, 2025

پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم تجارتی گزرگاہ 25 روز بعد کھول دی گئی۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ طورخم تجارتی گزرگاہ سے دوطرفہ تجارت شروع ہوگئی، تجارتی سامان لے کر کارگو گاڑیاں افغانستان میں داخل ہونا شروع ہوگئیں۔

ذرائع نے بتایا کہ افغانستان سے بھی کارگو گاڑیاں پاکستان میں داخل ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

پاک افغان طورخم بارڈر پر داخلے کی عارضی دستاویزات کی شرط لاگو

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ طورخم سرحد پیدل آمد و رفت کےلیے دو روز بعد کھولی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More