دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شہید جوانوں کیساتھ کھڑے ہیں، بیرسٹر علی ظفر

ہم نیوز  |  Mar 20, 2025

پی ٹی آئی رہنما اور سینیٹر بیرسٹرعلی ظفر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہید جوانوں کیساتھ کھڑے ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام ” فیصلہ آپ کا” میں گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دہشت گردی کےمسئلے کامستقل حل نکالا جائے،دہشت گردی جیسے مسئلے پر مکمل اتفاق رائے پیدا کرنا پڑتاہے۔

عمر ایوب کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم

ہم نے ایک تجویز دی تھی کہ بانی پی ٹی آئی کو پیرول پر کچھ گھنٹوں کیلئے لےکرآئیں، پاکستان کی سالمیت کامقصد تو پھر ایک شخص کو شامل کرنے میں کیا حرج ہے، انکو اجلاس میں شامل کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہم سب کے لیے نمبرون ترجیح ہے، ہماری پارٹی کے لیڈر کو بھی مشاورت میں لایا جائے، پیرول پرحکومت کو مسئلہ کیا ہے،بانی پی ٹی آئی پاکستان کی خاطرآ کرمسئلے کا حل ڈھونڈنا چاہتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اتنی بڑی ڈیمانڈ تو نہیں کی جو حکومت پوری نہ کر سکے، پارلیمان میں پارلیمنٹ کے باہر سے بلانے کی اجازت ہے، بڑے اور قومی مسئلے پر بانی پی ٹی آئی کو بلایا جا سکتا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More