پنجاب اور بلوچستان اسمبلی کے اجلاس آج ہوں گے

ہم نیوز  |  Mar 20, 2025

پنجاب اور بلوچستان اسمبلی کے اجلاس آج ہونگے، بلوچستان اجلاس میں چار قراردادیں اور ایک توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر2 بج کر 30 منٹ پر ڈپٹی اسپیکرغزالہ گولہ کی زیر صدارت ہوگا، رکن  صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان ماہی گیروں کے حقوق کیلئے قانون سازی سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرینگے۔

بلوچستان کیلئے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کو کامیاب بنایا جائے گا،صدر مملکت

اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے رکن فضل قادر مندوخیل ژوب بائی پاس پر کام کے آغاز، رکن اسمبلی سید ظفر آغا دینی مدارس کے طلباء و طالبات کو اسکالرشپ دینے سے متعلق الگ الگ قرار دادیں پیش کریں گے۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج صبح 11:30 بجے ہوگا، اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122) سے متعلق سوالات آج کے ایجنڈے میں شامل ہیں جبکہ کال اٹینشن نوٹس امن وامان اور مہنگائی پرعمومی بحث بھی اجلاس کا حصہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More