دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست جاری

سچ ٹی وی  |  Mar 20, 2025

خوشی کا عالمی دن 20 مارچ کو منایا جاتا ہے اور اس موقع پر اقوام متحدہ کے تعاون سے دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے۔

اس فہرست میں پاکستان سمیت147 ممالک میں کو شامل کیا گیا ہے اور یورپی ملک فن لینڈ مسلسل آٹھویں مرتبہ دنیا کا سب سے خوش ترین ملک قرار پایا ہے۔

پاکستان اور بھارت کون سے نمبر پر ہیں؟

اس فہرست میں پاکستان ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 109 ویں نمبر پر موجود ہے، گزشتہ سال پاکستان کا نمبر 108 تھا جب کہ پڑوسی ملک بھارت جو گزشتہ سال کی رپورٹ میں 126 ویں نمبر پر تھا اس بار 8 درجہ بہتری کے ساتھ 118 ویں نمبر پر ہے۔

اس فہرست کی تیاری کے لیے 140 سے زائد ممالک کے افراد سے 2022 سے 2024 کے دوران ہونے والے عالمی سروے کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔

ممالک کی درجہ بندی کے لیے فی کس آمدنی، متوقع زندگی، سماجی مدد، آزادی، سخاوت اور کرپشن جیسے عوامل کو مدنظر رکھا گیا۔

دنیا کے 10 خوش ترین ممالک

1، فن لینڈ، 2، ڈنمارک، 3، آئس لینڈ، 4، سوئیڈن،، 5. نیدرلینڈز، 6. کوسٹا ریکا، 7. ناروے، 8. اسرائیل، 9. لکسمبرگ، 10. میکسیکو

سب سے کم خوش رہنے والے ممالک

اس کے مقابلے میں دنیا میں سب سے ناخوش ملک افغانستان رہا جو 147 ویں نمبر پر موجود ہے جس کے بعد سیرالیو 146 ویں نمبر کے ساتھ دوسرے، لبنان 145 ویں نمبر کے ساتھ تیسرے، مالاوی 144 ویں نمبر کے ساتھ چوتھے جب کہ زمبابوے 143 ویں نمبر کے ساتھ 5 واں ناخوش ملک قرار پایا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More