خوش ممالک کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر،جانیے

سچ ٹی وی  |  Mar 20, 2025

دنیا کے خوش ترین 147 ممالک کی فہرست جاری کردی گئی، جس میں مسلسل تیرہویں سال بھی فن لینڈ دنیا کا خوش ترین ملک قرار پایا۔

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کے زیر تحت ادارے کی جانب سے ممالک کی سماجی، معاشی، ہمدردانہ اور دوسروں کی مدد کرنے جیسی خصوصیات کو دیکھتے ہوئے جاری کردہ فہرست میں دنیا کے صرف 147 ممالک کو شامل کیا گیا ہے۔

فہرست میں اختتام پر افغانستان کو رکھا گیا ہے، یعنی افغانستان دنیا کا سب سے بدترین ملک ہے، جہاں کے لوگ خوش نہیں۔

فہرست میں سعودی عرب کو 32، فرانس کو 33، برطانیہ کو 23 اور امریکا کو 24 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے اور ان ممالک کا شمار دنیا کے خوش اور بہترین ترین 20 ممالک میں نہیں ہوتا۔

فہرست میں حیران کن طور پر اسرائیل کو دنیا کے خوش ترین 10 ممالک میں شامل کیا گیا ہے اور اسے آٹھویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ جنوبی ایشیائی ممالک میں نیپال سب سے زیادہ خوش ملک ہے، جسے دنیا کا 92 واں خوش ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔ فہرست میں جاپان 50 ویں جب کہ چین 68 ویں نمبر ہے، کویت اور عمان جیسے ممالک ان سے زیادہ خوش ہیں۔

فہرست میں پہلے نمبر پر فن لینڈ ہے، جسے دنیا کا سب سے خوش ترین ملک قرار دیا گیا ہے اور اسے مسلسل 13 ویں سال دنیا کا خوش ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔ خوش ترین ممالک میں دوسرے نمبر پر ڈنمارک، تیسرے نمبر پر آئس لینڈ، چوتھے پر سوئیڈن، پانچویں پر نیدرلینڈ، چھٹے پر کوسٹا ریکا، ساتویں پر ناروے، آٹھویں پر اسرائیل، نویں پر لکسمبرگ جب کہ دسویں پر میکسیکو ہے۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ترتیب وار گیارہویں اور بارہویں خوش ممالک ہیں جب کہ متحدہ عرب امارات 21 ویں نمبر ہے، تاہم وہ دنیا کا سب سے زیادہ خوش عرب ملک ہے۔ فہرست میں فلسطین کو پاکستان سے زیادہ خوش ملک قرار دیا گیا ہے اور اسے 108 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔

پڑوسی ملک بھارت کے مقابلے پاکستان زیادہ خوش ملک ہے، پاکستان کا فہرست میں 109 واں نمبر ہے جب کہ انڈیا 118 ویں نمبر پر ہے۔ دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست ہر سال خوشی کے عالمی دن یعنی 20 مارچ کو جاری کی جاتی ہے۔

ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ میں مختصر عناصر کی بنا پر کسی بھی ملک کی خوشی کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔ پہلے نمبر پر اِن ملکوں کی درجہ بندی وہاں بسنے والوں لوگوں کی آمدنی (جی ڈی پی) ، دوسرا، صحت مند زندگی، تیسرے نمبر پر مشکل وقت میں سہارا ملنے کی توقع یا سماجی تعاون، چوتھا آزادی اور پانچویں نمبر پر سخاوت اور چھٹے نمبر پر ڈسٹوپیا (DYSTOPIA) جیسے عناصر پرکھنے کے بعد کی گئی۔

پہلے دو عناصر کو اعداد و شمار کی بنیاد پر اور دیگر عناصر کو سروے کی بنیاد پر پرکھا جاتا ہے، لوگوں سے کچھ سوالات پوچھے جاتے ہیں جن کی بنا پر ممالک کی درجہ بندی کی جاتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More