پسماندہ ممالک کو کاربن ٹیکس لگانا ہوگا،جسٹس منصور علی شاہ

ہم نیوز  |  Mar 21, 2025

جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ کاربن ٹیکسیشن ماحولیاتی پائیداری اور معیشت کی بحالی کا ذریعہ بننی چاہیے،پسماندہ ممالک کو کاربن ٹیکس لگانا ہوگا۔

ڈنمارک کے سفارت خانے میں کاربن ٹیکسیشن پر پری بجٹ ڈائیلاگ کا انعقاد ہوا،ڈنمارک کی جانب سے پاکستان کے گرین ٹرانزیشن کی حمایت کی گئی ۔

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں عید اور موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان

اس موقع پر جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ عالمی مالیاتی وسائل زیادہ تر کاربن میں کمی کے منصوبوں کی طرف مائل ہیں،ایسا کاربن ٹیکس نظام متعارف کرانا چاہیے جوحقیقت سے مطابقت رکھتا ہو۔

ماحولیاتی انصاف کو یقینی بناکر صنعتوں کو پائیدار تبدیلی میں معاونت فراہم کی جائے،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کم کاربن اخراج والا مگر موسمیاتی لحاظ سے حساس ملک ہے۔

عمر ایوب کی 15 اپریل تک حفاظتی ضمانت منظور

ہمیں کاربن میں کمی کے بجائے موسمیاتی موافقت پر توجہ دینی چاہیے،عالمی مالیاتی ادارے موسمیاتی موافقت کے منصوبوں کو تسلیم کریں۔عالمی ادارے کمزور ممالک کیلئے کاربن مارکیٹ کے ڈھانچے کو ازسر نو ترتیب دیں۔

ڈنمارک کے سفیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی فوری توجہ کا متقاضی مسئلہ ہے،ڈنمارک نے پاکستان کو قابل تجدید توانائی کی منتقلی میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More