26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع

ہم نیوز  |  Mar 21, 2025

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی 26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس میں عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کردی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہرعباس سپرانے درخواست ضمانت پر کیس کی سماعت کی،بشریٰ بی بی کے وکلاء انصرکیانی، شمس کیانی انسداددہشت گردی عدالت پیش ہوئے۔

پسماندہ ممالک کو کاربن ٹیکس لگانا ہوگا،جسٹس منصور علی شاہ

وکیل صفائی نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو تاحال پولیس نے شامل تفتیش نہیں کیا،جج طاہرعباس سپرا نے کہا آج ہی تفتیشی افسر کو ڈائریکشن دوں گاکہ بشریٰ بی بی کو جیل میں شامل تفتیش کریں۔

بشریٰ بی بی کے خلاف دہشت گردی دفعہ کے تحت تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے، علاوہ ازیں بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ اور شامل تفتیش کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی ،عدالت نے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More