ملک بھرکی مساجد میں لاکھوں مسلمان آج اعتکاف بیٹھیں گے۔
رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ آج اختتام پذیر ہو جائے گا، ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں افراد آج اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے۔
فیصل مسجد اور اسلام آباد کی دیگر مساجد میں بھی اعتکاف کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، فیصل مسجد میں 600 سے زائد افراد اعتکاف بیٹھیں گے۔
رمضان المبارک کا آخری عشرہ گرم، عید پر بارش ہونے کا امکان
اعتکاف بیٹھنے والوں کے لئے فیصل مسجد کے احاطے میں سٹال لگا دیے گئے ہیں، فیصل مسجد میں آخری عشرے میں قیام اللیل کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
کراچی کی مساجد میں بھی آج جمعہ کو بعد نماز عصر مسلمان10 روزہ اعتکاف کے لئے بیٹھیں گے جوشوال کا چاند نظرآتے ہی اپنا اعتکاف مکمل کرکے مساجد سے باہر آ جائیں گے۔
ملک بھر کی مساجد میں اعتکاف بیٹھنے والوں کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،معتکفین کیلئے سحروا فطار کا بھی بندو بست کیا گیا ہے۔