تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 3 رنز کے مجموعی اسکور پر گری، شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر فن ایلن بغیر کوئی رن بنائے حارث رئوف کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔
دوسری وکٹ 43 رنز کے مجموعی اسکور پر گری، ٹم سائفرٹ 19 رنز بنا کر حارث رئوف کی گیند پر آغا سلمان کو کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے۔
ڈیرل مچل 17 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، چوتھی وکٹ جمی نیشم کی گری وہ چار رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی پانچویں وکٹ 141 کے مجموعی اسکور پر گری، مارک چیپمن 94 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم آخری اوور میں 204 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی اس طرح پاکستان کو جیتنے کے لیے 205 رنز کا ٹارگٹ ملا۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، آکلینڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان ٹیم کی جانب سے دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
چیمپیئنز ٹرافی جیتنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کا ٹیم کیلئے بڑے انعام کا اعلان
محمد علی اور جہانداد خان کو ٹیم سے ڈراپ کرکے ان کی جگہ عباس آفریدی اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے۔
ان دونوں کے علاوہ محمد حارث، حسن نواز،سلمان علی آغا، عرفان نیازی، شاداب خان، عبدالصمد، خوش دل شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔