ہم نیوز کی خبر پر ایکشن ، غیر متعلقہ لوگوں کو پلاٹ الاٹ کرنیوالے سی ڈی اے کے 4 افسران گرفتار

ہم نیوز  |  Mar 21, 2025

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے ہم نیوز کی خبر پر کارروائی کرتے ہوئے غیر متعلقہ لوگوں کو پلاٹ الاٹ کرنیوالے سی ڈی اے کے 4 افسران کو گرفتار کر لیا۔

افسران نے اسلام آباد کے مختلف موضع میں رشوت کے عوض غیر متعلقہ لوگوں کو اربوں مالیت کے 43  پلاٹ الاٹ کئے تھے ، ایف آئی اے نے گرفتار افسران کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹ گرفتار

گرفتار ملزمان میں آصف علی خان، امداد علی، علی مصطفی اور ارشد محمود شامل ہیں ، گرفتار ملزمان سی ڈی اے میں بطور ایڈشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسٹیٹ منیجمنٹ آفیسر اور اسسٹنٹ تعینات تھے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مجموعی طور پر 46 ملزمان کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے ، گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

واضح رہے سی ڈی اے سیکٹر ڈی تیرہ میں مشکوک شخص نے شناختی کارڈ پر اپنا نام تبدیل کرکے 22 پلاٹس اپنے نام کروا لئے تھے ، ہم انویسٹی گیشن کی ٹیم نے معاملے کی نشاندہی کی تھی جس کے بعد پارلیمان میں سینیٹر پلوشہ خان نے معاملہ اٹھایا تھا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More