وزیردفاع سے جنوبی افریقا کی قائم مقام سیکریٹری کی وفد کے ہمراہ ملاقات

ہم نیوز  |  Mar 20, 2025

وزیر دفاع خواجہ آصف سے جنوبی افریقا کی قائم مقام سیکریٹری نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

وزیردفاع اورجنوبی افریقا کی سیکرٹری کی ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون کے فروغ اوردفاعی شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے پرغورکیا گیا۔

وزیراعظم وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے

وفد کا جنوبی افریقا اور پاکستان کے باہمی دفاعی تعلقات کو وسعت دینے میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا اور ڈاکٹرگامیڈے نے دفاعی صنعتی شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات پر زوردیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا جنوبی افریقا کیساتھ دفاعی تعلقات کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا اورامن، سلامتی اور استحکام کو فروغ دینےکیلئے موجودہ تعلقات کو استوارکرنے کی اہمیت پر زوردیا گیا۔

فریقین کا تربیت، ٹیکنالوجی کے تبادلے اوردفاعی مینوفیکچرنگ میں تعاون پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More