جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد انتقال کرگئے۔
بیٹے کے مطابق حافظ حسین احمد گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے،ان کی تدفین کل کوئٹہ میں ہوگی،حافظ حسین احمد سینیٹر اور رکن قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔
وزیراعظم وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے
دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سینیئر سیاستدان حافظ حسین احمد کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حافظ حسین احمد کی وفات سے حسین یادوں کا ایک باب ختم ہوگیا، حافظ حسین احمد مرحوم زیرک ،حاضر جواب اور نظریاتی پارلیمانی رہنما تھے۔
سپریم کورٹ میں خصوصی اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم
دیگر سیاستدانوں نے بھی حافظ حسین احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔