آئی سی سی نے ٹی 20 رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان کے بابر اعظم کی تنزلی جبکہ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پہلی پوزیشن پر بدستور براجمان ہیں۔
ئی سی سی ٹی کی نئی ٹی 20 رینکنگ میں بیٹرز میں پاکستان کے بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد 8ویں نمبر پر چلے گئے جبکہ محمد رضوان کا بیٹرز کی رینکنگ میں 9واں نمبر ہے۔
آل راؤنڈرز میں بھارت کے ہاردیک پانڈیا کا پہلا نمبر برقرار ہے، نیوزی لینڈ کے ٹم سائفرٹ 20 درجے ترقی کے بعد 13ویں نمبر پر آگئے، نیوزی لینڈ کے فن ایلن 8 درجے ترقی کے بعد 18ویں نمبر پر آگئے۔
پاکستان میں لوگ ٹیم کے ہارنے کا انتظار کرتے ہیں تاکہ تنقید کر سکیں، حارث رؤف
فاسٹ بولر حارث رؤف چار درجے ترقی کے بعد 26ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ شاہین آفریدی 6 درجے تنزلی کے بعد 30 ویں نمبر پر چلے گئے۔