ایشوریا اور سلمان کا تعلق کیسے ختم ہوا،صحافی نے سارے راز کھول دیئے

سچ ٹی وی  |  Mar 21, 2025

بالی وڈ کے دو سپر اسٹار سلمان خان اور ایشوریا رائے 90 کی دہائی کے آخری سالوں میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے جوڑوں میں شامل تھے۔

فلم ہم دل دے چکے صنم میں ان کی کیمسٹری کو خوبصورتی سے پیش کیا گیا تھا لیکن فلم کی کہانی کی طرح وہ دونوں آخر میں ایک نہیں ہوسکے۔

یہاں تک کہ دونوں کی علیحدگی اس سنجیدہ نوعیت کی تھی کہ بعد میں ایشوریا نے سلمان سے کبھی تعلق میں ہونے سے انکار کردیا جب کہ کئی ایونٹس پر ایشوریا نے سلمان خان کو نظر انداز کیا جسے متعدد مداحوں نے دیکھا۔

حال ہی میں ایک سینئر فلمی صحافی نے ان کے بریک اپ کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔ سینئر فلمی صحافی اور مصنف حنیف زاویری نے ایک پوڈ کاسٹ میں ایشوریا اور سلمان کے بریک اپ کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سابقہ جوڑی ایک دوسرے کے لیے انتہائی سنجیدہ تھی اور اپنے رشتے کو آگے لے کے جانا چاہتے تھے لیکن ایشوریا کے والدین کو سلمان پسند نہیں تھے۔

حنیف زاویری نے بتایا 'سلمان ایشوریا دونوں کا پیار سنجیدہ تھا اور وہ چاہتے تھے کہ ہماری شادی ہو لیکن اداکارہ کے والدین سلمان سے زیادہ خوش نہیں تھے کیونکہ ان کے نام دیگر اداکاراؤں سومی علی، سنگیتا بجلانی وغیرہ سے ساتھ جُڑے تھے، ان کو لگتا تھا کہ سلمان ہماری بیٹی کے ساتھ صرف فلرٹ کررہا ہے'۔

انہوں نے مزید کہا 'سلمان چاہتے تھے کہ جلد شادی ہو لیکن ایشوریا اس مقام پر تھیں کہ وہ فی الوقت شادی کرکے سیٹل نہیں ہونا چاہتی تھیں، اسی لیے دونوں میں تلخیاں آئیں'۔ حنیف زاویری کے مطابق 'پھر ایک مرتبہ سلمان نے ایشوریا کی بلڈنگ پر جاکر زور سے دروازہ کھٹکٹایا اور ڈرامہ رچایا، پھر پڑوسیوں نے اداکار کے خلاف انٹرویوز دیے جو اخبار میں آئے، ایشوریا کو یہ سب نامناسب لگا اسی لیے انہوں نے ہی سلمان سے رشتہ ختم کردیا'۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More