زمین سے محبت کا اظہار، پاکستان میں ارتھ آور منایا گیا

ہم نیوز  |  Mar 23, 2025

اسلام آباد: پاکستان میں زمین سے محبت کے اظہار کے لیے ارتھ آور منایا گیا۔

پاکستان میں ایک گھنٹے کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس، سپریم کورٹ، ایوان صدر سمیت اہم عمارتوں کی لائٹیں بند کر دی گئیں۔ جبکہ لاہور میں واپڈا ہاؤس کی لائٹیں بھی بند کی گئیں۔

پشاور میوزیم، کراچی میں مزار قائد، کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کی لائٹیں بند کی گئیں۔ ارتھ آور پر لائٹس ایک گھنٹے کے لیے بند رکھی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: دہائیوں کی خرابیوں کو ہمیں مل کر ٹھیک کرنا ہے، وزیر اعظم

واضح رہے کہ 2007 میں ارتھ آور متعارف کروایا گیا تھا۔ جس کے بعد اسے ہر سال مارچ کے آخر میں ایک مخصوص دن پر منایا جاتا ہے۔

اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا تھا کہ ارتھ آور کو منانے کا مقصد کرہ ارض کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئیں سوات کے پہاڑوں سے لے کر گوادر کے ساحلوں تک سب پاکستانی متحد ہو جائیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمل کی ترغیب، بیداری پیدا کرنے، افراد، کاروبار اور کمیونٹیز کو ماحولیاتی تحفظ اور اپنے سیارے کی بہتری کے حوالے سے پائیدار طریقوں کو اپنانے اور با اختیار بنانے کے لئے ارتھ آور کی اس علامتی مشق کا حصہ بنیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More