پاکستان کو ایک ترقی یافتہ اور عظیم فلاحی مملکت بنائیں گے، وزیر اعظم

ہم نیوز  |  Mar 23, 2025

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک ترقی یافتہ اور عظیم فلاحی مملکت بنائیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یوم پاکستان کے موقع پر ہم اپنے اسلاف اور مشاہیر کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ قرارداد پاکستان لازوال عہد کی تابندہ دستاویز ہے۔ اور سبز ہلالی پرچم ہمارے اسلاف کے غیرمتزلزل یقین اور عزم وہمت کی بے مثال گواہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان خودمختار مملکت اور ہم ایک آزاد قوم ہیں۔ پیشہ وارانہ لیاقت کی حامل ہماری افواج شوق شہادت کے جذبے سے سرشار ہیں۔ جبکہ پاکستان کے قابل شہری ہر شعبہ زندگی میں اپنی محنت سے نئے جہان آباد کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وطن کی حفاظت ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے ، پاک فوج

شہباز شریف نے کہا کہ پارلیمان، عدلیہ اور انتظامیہ اپنے آئینی امور کی انجام دہی میں مصروف عمل ہیں۔ اور آپ کی حکومت نے شبانہ روز محنت سے معاشی استحکام حاصل کر لیا ہے۔ ادارہ جاتی اصلاحات اور نظام کی درستگی کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف افواج، پولیس اور دیگر ادارے بہادری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ عہد کریں کہ قیام پاکستان کے مقاصد کے حصول کے لیے دن رات محنت کریں گے۔ اور پاکستان کو ایک ترقی یافتہ اور عظیم فلاحی مملکت بنائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More