تیز ہواؤں کی انٹری۔۔ اگلے 2 دن تک کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ محمکہ موسمیات کی پیش گوئی

ہماری ویب  |  Mar 25, 2025

کراچی کے باسیوں کے لیے اچھی خبر! محکمہ موسمیات کے مطابق، شہر میں منگل اور بدھ کے روز معمول سے تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔

پیر کے دن سورج پوری آب و تاب کے ساتھ چمکتا رہا، جس کی وجہ سے موسم گرم اور خشک محسوس ہوا۔ دن کے وقت پارہ 35.9 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، جبکہ رات کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 21.7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

تاہم، اگلے دو روز کے دوران تیز ہوائیں چلنے سے گرمی کا زور کچھ حد تک ٹوٹ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، ان ہواؤں کی وجہ سے موسم نسبتاً خوشگوار ہونے کی امید ہے۔

کراچی والوں کے لیے مشورہ ہے کہ بدلتے موسم کے اثرات سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خاص طور پر وہ افراد جو کھلی فضا میں کام کرتے ہیں۔ تیز ہواؤں سے ناصرف درجہ حرارت میں کمی ہوگی بلکہ شہر میں گرد آلود فضاء کا خدشہ بھی موجود رہے گا، اس لیے چہرے کو ڈھانپنے اور آنکھوں کو محفوظ رکھنے کا خاص خیال رکھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More