پاکستان اور بنگلادیش کا ون ڈے میچز ختم کرنےکا فیصلہ

سچ ٹی وی  |  Mar 24, 2025

پاکستان اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے دو طرفہ سیریز میں ون ڈے میچز ختم کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کےدرمیان دوطرفہ سیریز میں ون ڈے میچز نہیں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اور بنگلادیش کےدرمیان مئی میں دوطرفہ سیریز شیڈول ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں بورڈز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے متفقہ طور پر ون ڈے میچز کو ٹی ٹوئنٹی میچز میں تبدیل کیا ہے، طےشدہ ایف ٹی پی کے مطابق بنگلادیش نے پاکستان میں تین و ن ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنی تھی، نظرثانی شدہ شیڈول میں اب بنگلا دیش ٹیم 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلےگی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان کا ایف ٹی پی سے ہٹ کر دورہ بنگلا دیش میں ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنےکا امکان ہے۔ پاکستان ٹیم جولائی میں دورہ بنگلا دیش میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریزکھیلےگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More