صائم ایوب سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی

سچ ٹی وی  |  Mar 26, 2025

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی۔

جنوبی افریقا کیخلاف انجری کا شکار ہوکر میگا ایونٹ سے باہر ہونیوالے قومی ٹیم کے نوجوان اوپنر صائم ایوب ری ہیب مکمل کرکے لاہور پہنچ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اوپنر صائم ایوب ری ہیب مکمل کرکے لاہور پہنچے ہیں جہاں انکا نیشنل کرکٹ اکیڈمی فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا۔ بعدازاں کرکٹر کراچی میں اپنے اہلِخانہ کے ساتھ عید منائیں گے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں صائم ایوب کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے جبکہ برطانیہ سے آنے والی رپورٹس حوصلہ افزا ہیں۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹر صائم ایوب کے جنوبی افریقا کیخلاف ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے بعد پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر وہ لندن میں علاج کرا رہے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More