سردار اختر مینگل اور بی این پی قیادت اور شرکا محفوظ ہیں، شاہد رند

ہم نیوز  |  Mar 29, 2025

بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ سردار اختر مینگل اور بی این پی قیادت اور شرکا محفوظ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی چھان بین کی جا رہی ہے، لک پاس دھماکے کے مقام کے قریب بلوچستان نیشنل پارٹی کا دھرنا جاری تھا، دھماکے سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔

دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم، آرمی چیف اور اسٹیک ہولڈرز ایک صفحے پر ہیں، محسن نقوی

ترجمان بلوچستان حکومت نے سردار اختر مینگل اور ان کی جماعت سے اپیل کی کہ حکومت سے تعاون کریں، ان کا کہنا تھا کہ بی این پی وفد کی گزشتہ رات انتظامیہ سے ملاقات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کے ساتھ رابطہ رہا اور بیک ڈور ڈپلومیسی ہوتی رہی،حکومتی وفد آج سردار اختر مینگل سے ملاقات کرے گا، کمیٹی ارکان راستے میں ہی تھے کہ یہ واقعہ پیش آ گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More