وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو دہشت گردی سے پاک کرکے شہدا کا قرض اتاریں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے عید الفطر کے موقع پر ملک کے امن و سلامتی کیلئے قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے قوم کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
محسن نقوی واپڈا ٹاؤن میں شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کی رہائش گاہ کا دورہ کیا، انہوں نے شہید کے والد محمد اشرف، ان کے بھائی محمد حنان اشرف اور خاندان کے دیگر افراد سے ملاقات کی۔
حکومت ملک کو معاشی بحران سے باہر نکال لائی ہے، رانا ثناء اللہ
انہوں نے ان کے ساتھ وقت گزارا، اظہار یکجہتی اور تعزیت بھی کی، وزیرداخلہ نے شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کی بہادری کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
شہید نے دہشت گردوں کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جان نچھاور کی، لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف جیسے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پوری قوم شہدائے وطن کی مقروض ہے اور رہے گی، انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو دہشت گردی سے پاک کرکے شہدا کا قرض اتاریں گے۔