ملک کی سالمیت اور استحکام کیلئے اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گا،اسپیکر قومی اسمبلی

ہم نیوز  |  Mar 31, 2025

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ عید الفطر کا دن ہمیں خوشی، شکرگزاری، اخوت اور ہمدردی کا درس دیتا ہے، عید کی خوشیوں میں ضرورت مندوں کو بھی شریک کریں۔

عید الفطر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر قسم کی انتہا پسندی، نفرت اور فرقہ واریت سے بچنا ہوگا،ہمیں ملک کی سالمیت اور استحکام کیلئے اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

معروف دانشور اور پنجابی کے ادیب ڈاکٹر منظور اعجاز انتقال کرگئے

ہم متحد ہو کر اپنے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں ،آج کے دن ہم تمام شہدا کی بلندی درجات کیلئے دعاگو ہیں۔

علاوہ ازیں وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا بھی اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ میٹھی عید کی میٹھی خوشیاں پوری قوم کو مبارک ہوں،اللہ تعالیٰ پاکستان میں امن اور سکون قائم رکھے۔

خوشیاں ہمیشہ بانٹنے سے ہی بڑھتی ہیں،پنجاب حکومت عید کے موقع پر ہر طرح سے حفاظتی انتظامات کو یقینی بنارہی ہے،مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

مؤثر مینجمنٹ اور غیر قانونی امیگریشن کے مسائل پر عالمی تعاون بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں،طلال چودھری

عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام سیکیورٹی ادارے مصروف عمل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More