پی ایس ایل 10 کی ٹکٹوں کی فروخت کب سے شروع؟ تاریخ سامنے آ گئی

سچ ٹی وی  |  Mar 28, 2025

ایچ بی ایل، پی ایس ایل 10 کی ٹکٹوں کی فروخت 3 اپریل سے شروع ہوگی۔

ٹکٹ جمعرات کو سہ پہر 3 بجے PCB.tcs.com.pk پر آن لائن دستیاب ہوں گے۔ فزیکل ٹکٹ 7 اپریل سے ملک بھر کے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔ آن لائن بک کی گئی ٹکٹیں ٹی سی ایس کے مقرر کردہ پک اپ مراکز سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں یا ٹی سی ایس کے ذریعے گھر پر پہنچائی جا سکتی ہیں۔

ایچ بی ایل، پی ایس ایل چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلی جائے گی جس کا فائنل 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ پی ایس ایل کے چاروں وینیوز کے عام ٹکٹ 650 روپے میں دستیاب ہونگے۔

پی ایس ایل سیزن 10 کے ترانہ کیلئے علی ظفر کی خدمات حاصل کر لی گئیں ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں افتتاحی میچ کے ٹکٹ 1000 روپے سے 8500 روپے تک دستیاب ہوں گے۔ شائقین کی مصروفیت اور دلچسپی میں اضافہ کرنے کے پی سی بی کے وژن کے ایک حصے کے طور پر، ہر میچ کے دوران ایک ٹکٹ ریفل کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس میں شائقین دلچسپ انعامات حاصل کرسکیں گے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More