پہلا ون ڈے، پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ فلاپ،50 رنز پر 3 آئوٹ

ہم نیوز  |  Mar 29, 2025

پاکستان نے3 میچز پرمشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ نیپیئرمیں کھیلا جا رہا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پی ایس ایل 10 کی ٹکٹوں کی فروخت 3 اپریل سے شروع ہوگی

میزبان ٹیم کی 50 رنز پر 3 وکٹیں گرگئیں، نیوزی لینڈ کی 8 کے مجموعی اسکور پرپہلی وکٹ گرگئی، ول ینگ ایک رن بنا کرنسیم شاہ کی گیند پرسلمان آغا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

33 رن پردوسری وکٹ گرگئی، عاکف جاوید کی ون ڈے ڈیبیو میں پہلی وکٹ ہے، عاکف جاوید نے نک کیلی کو15رن پربولڈ کیا، تیسری وکٹ بھی عاکف جاوید کی بال پرنکولس ہینری 50 کے مجموعی اسکورپر11رن بناکربابراعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ پہلے ون میں پاکستان کی جانب سے عاکف جاوید، محمد علی اورعثمان خان ڈیبیو کررہے ہیں، پاکستان ٹیم میں عبداللہ شفیق، عثمان خان، بابراعظم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، طیب طاہر، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، حارث رؤف، عاکف جاوید اور محمد علی شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More