سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عوام سے چاند دیکھنے کی اپیل کر دی

ہم نیوز  |  Mar 29, 2025

سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عوام سے چاند دیکھنے کی اپیل کر دی۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ مملکت کے تمام علاقوں میں آج ہفتہ 29 رمضان المبارک کی شام ماہ شوال کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے۔

شوال کا چاند آج 3 بج کر58 منٹ پر پیدا ہوگا، ریسرچ رویت ہلال کونسل

سعودی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ 29 رمضان المبارک کی شام کو عید الفطر کا چاند دیکھا جائے، چاند دیکھنے کے بعد گواہی ریکارڈ کرانے کے لیے ریجنل اداروں سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں رویت ہلال کی گواہی ملنے کے بعد ہی سرکاری سطح پرچاند کی رویت اور عید ہونے کا اعلان کیا جاتا ہے۔

سعودی عرب میں اگر آج چاند نظر نہ آیا تو عیدالفطر بروز پیر کو ہو گی، چاند نظر آنے کی صورت میں مملکت میں عید کل منائی جائے گی، واضح رہے کہ پاکستان میں بروز پیر عیدالفطر ہونے کا قوی امکان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More