روسی صدر کے قافلے میں شامل گاڑی میں دھماکا

سچ ٹی وی  |  Mar 31, 2025

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے قافلے میں شامل ایک لگژری کار میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ دھماکا ماسکو میں روسی خفیہ ایجنسی فیڈرل سیکیورٹی سروس (ایف ایس بی) کے ہیڈ کوارٹر کے قریب ہوا، دھماکے بعد سیکیورٹی ادارے الرٹ ہوگئے۔

لگژری کار لیموزین کو آگ لگنے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی، جس میں گاڑی سے آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے جاسکتے ہیں، تاہم دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔

اس دھماکے کے بعد بھارتی میڈیا میں قیاس آرائیاں کی گئی ہیں کہ کہیں لگژری کار میں ہونے والا یہ دھماکا روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے قتل کی سازش کے سلسلے کی کڑی تو نہیں تھی؟، تاہم روس نے اس حوالے سے اب تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ 3 سال سے روس اور یوکرین میں جنگ کا سلسلہ جاری ہے، دونوں ملک ایک دوسرے پر بمباری اور توپ خانے سے گولا باری کرتے رہتے ہیں۔

اس سے قبل یوکرین کی خفیہ ایجنسی نے ماسکو میں ایک خفیہ آپریشن کرکے روسی جنرل کو الیکٹرک موٹرسائیکل کے دھماکے میں قتل کر دیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More