بھارتی ریاست گجرات کی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ، 18 افراد ہلاک

ہم نیوز  |  Apr 01, 2025

بھارتی ریاست گجرات کی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکے کی شدت اور اس کے نتیجے میں لگنے والی آگ اتنی زیادہ تھی کہ عمارت کے کچھ حصے منہدم ہوگئے۔

صدر مملکت کی طبیعت ناساز،نجی اسپتال منتقل

فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا اور ملبے کے نیچے دبے افراد کی تلاش جاری ہے،ملازمین کے خاندان بھی عمارت میں مقیم تھے، آگ لگنے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خطرہ ہے۔

حادثے کے بعد فیکٹری کا مالک فرار ہوگیا ہے جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے پولیس تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More