Getty Imagesنیوزی لینڈ کی جانب سے جمی نیشم نے 22 رنز کے عوض پانچ وکٹیں لیں
نیوزی لینڈ کے دورے پر جانے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کی مشکلات کم ہوتی دکھائی نہیں دے رہیں اور جمعرات کو سیریز کے پانچویں اور آخری ٹی 20 میچ میں بھی پاکستانی بیٹنگ ایک بار پھر ناکام ہوئی ہے۔
اس میچ میں مہمان ٹیم نے نیوزی لینڈ کو فتح کے لیے 129 رنز کا ہدف دیا ہے۔
پاکستان یہ سیریز پہلے ہی ہار چکا ہے اور اب تک کھیلے گئے چار میچوں میں وہ صرف ایک ہی میچ جیت سکا ہے۔
ویلنگٹن کے میدان میں جمعرات کو کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹیم میں تین تبدیلیاں تو کیں لیکن جب میزبان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو صورتحال چوتھے میچ سے زیادہ مختلف نہیں رہی۔
پاکستان کی پہلی وکٹ صرف پانچ کے مجموعی سکور پر گری جب حسن نواز اس سیریز میں تیسری مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ تیسرے میچ میں جارحانہ سنچری کے بعد حسن سے بہتر کارکردگی کی امید کی جا رہی تھی لیکن وہ بقیہ دونوں میچوں میں کل ملا کر صرف ایک رن ہی بنا سکے۔
پاکستان کی دوسری وکٹ 23 رنز پر گری جب محمد حارث 11 کے انفرادی سکور پر بین سیئرز کی گیند پر مچل ہے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
اس میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں شامل کیے جانے والے عمیر یوسف اور عثمان خان سات، سات رنز بنا سکے جبکہ عبدالصمد کا سکور بھی دوہرے ہندسوں تک نہ پہنچ سکا۔
پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف نو وکٹوں سے فتح: حسن نواز جنھوں نے سب سے تیز سنچری بنا کر بابراعظم کا ریکارڈ توڑاپاکستان کو 115 رنز کی بھاری شکست، کیویز نے سیریز اپنے نام کر لی: ’ایک میچ میں ہیرو دوسرے میں زیرو یہ ہے ماڈرن ڈے کرکٹ‘پاکستانی کرکٹ ٹیم سے بڑے نام ڈراپ: ’پی سی بی کے غلط فیصلوں کا بوجھ اب نئے کھلاڑی اٹھائیں گے‘چیمپیئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں پاکستانی نمائندگی کی ’عدم موجودگی‘ پر فینز حیران: ’ہم صرف کاغذ پر ہی میزبان تھے‘
ایک وقت ایسا آیا جب پاکستان کی نصف ٹیم 52 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ چکی تھی۔ اس موقع پر تجربہ کار شاداب خان اور کپتان سلمان علی آغا نے 54 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو کچھ سہارا دیا۔
پاکستان کی چھٹی وکٹ 106 کے سکور پر گری جب شاداب خان 28 رنز بنانے کے بعد پاکستانی اننگز کے 17ویں اوور میں نیشم کی دوسری وکٹ بنے۔ اسی اوور میں نیشم نے جہانداد کی وکٹ بھی حاصل کی۔
ایک اینڈ سے پاکستان کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری تھا اور دوسری طرف کپتان سلمان علی آغا آخری اوورز میں جارحانہ انداز اپنانے کی کوشش کرتے دکھائی دیے۔
سلمان آغا نے چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے نصف سنچری بنائی اور 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کا لگایا گیا چھکا پاکستانی اننگز کا واحد چھکا تھا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے جمی نیشم نے 22 رنز کے عوض پانچ وکٹیں لیں جو ٹی 20 میں ان کی بہترین کارکردگی ہے۔ اس کے علاوہ جیکب ڈفی کے حصے میں دو وکٹیں آئیں اور بین سیئرز اور اش سوڈھی ایک، ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔
Getty Images’نیشیم جیسا عام بولر بھی چار پانچ وکٹیں لے گیا‘
پاکستان کی خراب بیٹنگ پر سوشل میڈیا صارفین خوب جلی کٹی سنا رہے ہیں۔ کہیں کوئی یہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہر بار کا مسئلہ قرار دے رہا ہے تو کوئی نئے کرکٹرز میں کرکٹ کی کم سمجھ بوجھ کو اس کا ذمہ دارسمجھتا ہے۔
پاکستان کی بری بیٹنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’اتنی خراب کارکردگی۔۔۔نیشیم جیسا عام سا بولر بھی ہمارے خلاف چار پانچ وکٹیں لے گیا۔‘
عواب علوی نامی صارف نے پاکستانی کرکٹ کی خراب کارکردگی پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’اب ہم کرکٹ کھیلتے ہی کیوں ہیں۔‘
https://twitter.com/DrAwab/status/1904791037509312641
پاکستانی ٹیم کی آج کی بیٹنگ کارکردگی پر جہاں تمام کھلاڑیوں پر تنقید ہو رہی ہے وہیں کپتان سلمان علی آغاکی جانب سے مسلسل پرفارمنس دکھانے اور ذمہ داری کا مظاہرے کرنے پر تعریف بھی کی جا رہی ہے۔
ایک صارف نے آج کی میچ میں ان کی کارکردگی اور وکٹ پر جمے رہنے پر تبصرہ کیا کہ ’سلمان آغا پچھلے دو سالوں سے تینوں فارمیٹس میں سب سے زیادہ مستقل مزاج اور سب سے بہتر پاکستانی کرکٹر ہیں۔ ٹیم کے لیے ہمیشہ اپنا بہترین دیتے ہیں، کسی نوجوان کھلاڑی کو ان سے سیکھنا چاہیے۔ ‘
https://twitter.com/was_abdd/status/1904804454592868432
پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف نو وکٹوں سے فتح: حسن نواز جنھوں نے سب سے تیز سنچری بنا کر بابراعظم کا ریکارڈ توڑاشاہین آفریدی کا پہلا اوور میڈن لیکن پھر چار چھکے: پاکستان نیوزی لینڈ سے دوسرا ٹی 20 بھی ہار گیاپہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست: ’بھائی یہ آپ کی گلی کا ٹیپ بال ٹورنامنٹ نہیں‘پاکستان نیوزی لینڈ سیریز: ’ایک ہی سال میں تین کپتان کھا جانے والی بے یقینی اور سلمان علی آغا‘پاکستانی کرکٹ ٹیم سے بڑے نام ڈراپ: ’پی سی بی کے غلط فیصلوں کا بوجھ اب نئے کھلاڑی اٹھائیں گے‘آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی،انڈیا کی نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست: ’دبئی کی اس وکٹ پر انڈین ٹیم ناقابل شکست نظر آتی ہے‘