بنگلہ دیشی کرکٹر تمیم اقبال کومیچ کے دوران دل کا دورہ

ہم نیوز  |  Mar 24, 2025

بنگلہ دیش کے سابق کپتان تمیم اقبال کو ساور میں ڈھاکہ پریمیئر ڈویژن کرکٹ لیگ کے میچ کے دوران دل کا دورہ پڑا جس کے بعد ان کی ہنگامی انجیو پلاسٹی کی گئی۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ تمیم اقبال کو ہوش آگیا ہے اور پیر کو ہنگامی سرجری کے بعد انہوں نے خاندان کے ایک فرد سے بات بھی کی ہے۔ تمیم اگلے 48 گھنٹوں تک سی سی یو میں رہیں گے ۔

سونا 600روپےمہنگا،فی تولہ 3لاکھ 18ہزار600روپےتک جا پہنچا

تمیم شائن پوکر کرکٹ کلب کے خلاف محمڈن اسپورٹنگ کلب کی قیادت کر رہے تھے لیکن کھیل کی پہلی اننگز میں صرف ایک اوور کے لیے میدان میں اترے۔ اپنے سینے میں تکلیف محسوس کرنے کے بعد تمیم نے میدان چھوڑ دیا ۔

بی کے ایس پی کے چیف کرکٹ کوچ مونٹو دتہ نے دوپہر میں صحافیوں کو بتایا، وہ ٹاس کے دوران اچھے تھے۔جب انہیں تکلیف ہوئی تو وہ میدان چھوڑ کر ہسپتال چلے گئے۔

جب وہ گراؤنڈ پر واپس آئے تو خاندان کے ایک فرد نے تمیم کو ڈھاکہ لے جانے کے لیے ایئر ایمبولینس کا انتظام کیا تھا۔ لیکن تمیم ایسا کرنے سے قاصر تھے کیونکہ ان کی حالت خراب ہو گئی تھی، اس حد تک کہ محمڈن ٹیم کے فزیو کو ان پر سی پی آر کرنا پڑا۔ اس کے بعد انہیں واپس کے پی جے ہسپتال لے جایا گیا ۔

ڈاکٹروں کے مطابق، وہ تشویشناک حالت میں ہسپتال واپس پہنچے اور ٹیسٹ سے پتہ چلا کہ ان کی شریانوں میں رکاوٹ ہے۔ سرجری مکمل ہونے کے ایک گھنٹہ بعد، اسپتال نے ایک مختصر پریس بریفنگ کی جہاں انہوں نے تصدیق کی کہ تمیم پیر کو دو بار اسپتال آئے تھے، دوسری بار دل کا دورہ پڑا تھا۔ ہسپتال نے بتایا کہ کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر منیر الزمان معروف نے تمیم کی سرجری کی۔

سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ ریکارڈ

کے پی جے ہسپتال کے ڈاکٹر رجب حسن نے کہا، وہ تشویشناک حالت میں ہمارے پاس واپس آئے،ہم اسے ہارٹ اٹیک کہہ سکتے ہیں، اور ہم نے بعد میں بلاکیج کو دور کرنے کے لیے انجیوگرام اور انجیو پلاسٹی کی تھی۔ وہ فی الحال زیر نگرانی ہیں۔

بی سی بی کے چیف فزیشن ڈاکٹر دیباشیس چودھری نے بعد میں تصدیق کی کہ تمیم کو ہوش آگیا ہے۔ ان کی اہم علامات میں بہتری آ رہی ہے اس لیے ہم یہ بھی امید کرتے ہیں کہ اگلے 24 گھنٹوں میں ان کی مجموعی صحت بھی بہتر ہو جائے گی۔

تمیم کی صورتحال کے بارے میں سنتے ہی بی سی بی نے اپنے شیڈول ڈائریکٹرز کی میٹنگ منسوخ کر دی۔ صدر فاروق احمد چیف ایگزیکٹو نظام الدین احمد اور تمیم کے چچا ڈائریکٹر اکرم خان کے ہمراہ ہسپتال پہنچے۔

متحدہ عرب امارات کا امریکا میں 1400 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

بعد ازاں سہ پہر تمیم کے محمڈن ٹیم کے ساتھی مشفق الرحیم، محمود اللہ، مہدی حسن میراز اور تیج الاسلام نے ان کی عیادت کی۔ بہت سے شائقین اور دیکھنے والوں کے علاوہ رپورٹرز، کیمرہ پرسنز کی ایک بڑی تعداد ہسپتال کے استقبالیہ پر موجود تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More