پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان رہ جبکہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
منگل کو کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ، 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائٹنس کی کمی ہوئی تاہم تھوڑی دیر بعد انڈیکس منفی سے مثبت میں تبدیل ہو گیا ،309 پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 748 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے
گزشتہ روز اسٹاک ایکسچینج میں 467 کمپنیوں میں سے 123 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ اور 266 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی ریکارڈ کی گئی،مارکیٹ میں 31 کروڑ مالیت شیئرز کا کاروباری حجم 21 ارب روپے رہا۔