نیشنل کپ ٹی ٹونٹی سیمی فائنل آج کھیلے جائیں گے، لاہور، پشاور، ایبٹ آباد اورملتان کی ٹیمیں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔
پہلے سیمی فائنل میں پشاور کا مقابلہ ایبٹ آباد سے ہوگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل لاہور بلوز اور ملتان کے درمیان کھیلا جائے گا۔
فخر زمان کا عید کے بعد بیٹنگ پریکٹس کے باقاعدہ آغاز کرنے کا امکان
پہلے کوارٹرفائنل میں ایبٹ آباد نے ٹاس جیت کر لاہوروائٹس کو بیٹنگ دی جس نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 130 رنز بنائےایبٹ آباد نے 18 ویں اوور میں4 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔
دوسرے کوارٹرفائنل میں ملتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 155 رنز بنائےجواب میں کراچی وائٹس8 وکٹوں پر 148 رنز بناسکی۔
اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے تیسرے کوارٹرفائنل میں پشاورنے فیصل آباد کو 3 وکٹوں سے ہرادیا چوتھے کوارٹرفائنل میں لاہور بلوز نے سیالکوٹ کو 33 رنز سے شکست دی۔