قومی سلامتی کے مشیربہترین کام کررہے ہیں، معافی مانگنے کی ضرورت نہیں، ٹرمپ

ہم نیوز  |  Mar 26, 2025

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے مشیر بہترین کام کررہے ہیں، انہیں معافی مانگنے کی ضرورت نہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روس اور یوکرین بحیرہ اسود میں جنگ بندی پر متفق ہیں، یوکرین کے معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے۔

بھارت میں بدھ مت کے پیروکاروں کا بودھ گیا مندر پر ہندو کنٹرول کیخلاف احتجاج

امریکی صدرکا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے معاملے پر پیش رفت ہورہی ہے، یمن پرحملے سے متعلق چیٹ میں خفیہ معلومات نہیں تھی۔

خیال رہے کہ امریکی صدرٹرمپ نے کہا کہ حکومتی ملازمین کے حجم میں جلد کمی کی جائے گی، عوامی رد عمل جیسا بھی ہو ملازمین کی تعداد میں کمی ضروری ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا تھا جس میں محکمہ تعلیم کو تحلیل کرنے اور حکومتی ارکان کو کم کرنے کی تجویز پربات چیت ہوئی، امریکا سے نکالے گئے تارکین وطن سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More