پاکستان آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔
ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 93 کے مجموعی اسکور پر گری، فن ایلن 27 رنز بنا کر سفیان مقیم کے ہاتھوں آئوٹ ہوئے۔ 103 کے مجموعی اسکور پر نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ مارک چپمن کی گری وہ تین رنز بنا سکے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائفرٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 38 گیندوں پردس چھکوں اورچھ چوکوں کی مدد سے 97 رنز بنائے اور ناٹ آئوٹ رہے۔ نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف دس اوور میں پورا کر لیا۔ نیوزی لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز 4-1 سے جیت لی۔ پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے دونوں کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
اس سے قبل پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد حارث اور حسن نواز نے کیا، پانچ کے مجموعی اسکور پر حسن نواز بغیر کوئی رنز بنائے کیچ آئوٹ ہو گئے۔
پاکستان کا اسکور 23 پر پہنچ تو محمد حارث بھی 11 رنز بنا کر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے، اسکور میں صرف دو رنز کا اضافہ ہوا تو عمیر یوسف بھی سات رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے، اس طرح صرف پچیس رنز پر پاکستان کے تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔
43 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی چوتھی وکٹ عثمان خان کی گری، انہوں نے 7 رنز بنائے اور سودھی کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے۔ پاکستان کی پانچویں وکٹ 52 رنز پر گری عبدالصمد 4 رنز بنا کر نیشم کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔
کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر، 15رکنی قومی ویمنز ٹیم کا اعلان
پاکستان کی چھٹی وکٹ 106 رن پر گری، شاداب خان 28 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ساتویں وکٹ جہانداد کی گری وہ صرف ایک رنز بنا سکے۔ آٹھویں وکٹ سلمان آغا کی گری انہوں نے 51 رنز بنائے۔ نویں وکٹ سفیان مقیم کی گری وہ کوئی رنز نہ بنا سکے۔ حارث رئوف اور محمد علی ناٹ آئوٹ رہے، پاکستان کی ٹیم مقررہ اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنا سکی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشم نے پانچ، جیکب ڈفی نے دو جبکہ بین سیئرز اور ایش سودھی نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
نیوزی لینڈ کے پانچ میچز کی سیریز میں تین صفر سے واضح برتری حاصل ہے۔ پاکستانی ٹیم میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں، شاہین آفریدی کی جگہ محمد علی اور ابرار احمد کی جگہ سفیان مقیم کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ کیخلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں، عثمان خان، عمیر بن یوسف، جہانداد خان، سفیان مقیم اور محمد علی ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔
عرفان خان، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، عباس آفریدی اور ابرار احمد کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔
پلیئنگ الیون میں کپتان سلمان آغا، محمد حارث، حسن نواز، عمیر بن یوسف، عثمان خان، شاداب خان، عبدالصمد، جہانداد خان، حارث رؤف، سفیان مقیم اور محمد علی شامل ہیں۔