چین نے میانمار کیلئے تقریباً 14 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کر دیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق امدادی سامان میں خیمے، کمبل، ہنگامی طبی کٹس، خوراک و دیگر اشیا شامل ہوں گی، امداد کی پہلی کھیپ 31 مارچ کو میانمار پہنچے گی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلے سے میانمار میں ایک ہزار 7 افراد ہلاک اور 2 ہزار 389 افراد زخمی ہوئے ہیں، شہر ماندالے میں ایک ہزار 591 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
میانمار زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی
چینی صدر شی جن پنگ نے میانمار میں آنے والے زلزلے پرمیانمار کے رہنما مین آنگ ہلینگ کے نام تعزیتی پیغام میں کہا کہ میانمار میں شدید زلزلے پر گہرا دکھ ہے جس سے بڑی تعداد میں جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔
شی جنگ پنگ نے چینی حکومت اور عوام کی طرف سے جاں بحق افراد کے لیے گہرے دکھ اور ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ، زخمیوں اور متاثرین کے لیے پر خلوص ہمدردی کا اظہار کیا۔