وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کینالز کے معاملے پر مہم چلا کر پیپلز پارٹی کی ساکھ متاثرکرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ،ہمارے پاس عوامی طاقت ہے، سندھ کیساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ صدر مملکت اور بلاول بھٹو 4اپریل کو گڑہی خدابخش بھٹو میں اہم اعلان کریں گے،بلاول بھٹو زرداری کہہ چکے کہ دریائے سندھ پر کینالز نہیں بنیں گی ، سندھ کیخلاف کوئی بھی سازش ہوئی تو پیپلز پارٹی ناکام بنائے گی۔
چیف جسٹس پاکستان ٹریفک حادثات پر فوری ایکشن لیں،گورنر سندھ کی درخواست
کینالز نہیں بنیں گی او رنہ بننے دیں گے ، شکست کھانے والی پارٹیاں کینالز کےمعاملے پر واویلا کر رہی ہیں ،اپوزیشن چاہتی ہے وفاقی حکومت گرائی جائے، مگر انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔
وفاقی حکومت پیپلز پارٹی کی وجہ سے ہے، ساتھ نہ دیں تو گر جائے گی ،پیپلز پارٹی عوامی ووٹوں سے وفاقی حکومت کو گرا بھی سکتی ہے،وزیراعظم شہبازشریف اعلان کریں کہ کینالز نہیں بنائیں گے۔
وزیراعظم سے ملاقات کے دوران کہا کینالز نہیں بننے دیں گے،سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے،وزیراعظم کو انکی ٹیم مس گائیڈ کر رہی ہے اس وجہ سےسندھ کے روڈ نہیں بن رہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ سکھر حیدرآباد موٹروے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بنایا جائے ، سکھر حیدرآباد موٹروے کو وفاقی حکومت سنجیدہ لے ،اس سے سندھ نہیں بلکہ پورے پاکستان کے عوام کو فائدہ ہوگا۔
پی ٹی آئی موروثی سیاست کی طرف جارہی،شیر افضل مروت
سندھ کے کاشتکاروں کو محکمہ زراعت ریلیف فراہم کرے گا ،کراچی میں ڈمپرز کے حادثات پر افسوس ہے،ر وکنے کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں ، معاملے پر سیاست نہ کی جائے ۔
پیپلز پارٹی کے پاس وفاق میں اکثریت نہیں ہے ،بلاول بھٹو عوامی طاقت سے طاقتور وزیراعظم بنیں گے۔