نیوزی لینڈ کے بیٹر محمد عباس نے پاکستان کے خلاف ڈیبیو میچ پر تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ایک روزہ میچ میں محمد عبا س نے پاکستان کے خلاف 24 گیندوں پر نصف سنچری بنا ڈالی۔
پہلا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی
ان کی نصف سنچری میں 3 چھکے اور 3 چوکے بھی شامل تھے، وہ 26 گیندوں پر 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پہلے میچ میں شکست دے دی ہے۔