صائم ایوب کا ری ہیب مکمل، لاہور پہنچ گئے

ہم نیوز  |  Mar 26, 2025

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کا ری ہیب مکمل ہو گیا ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق صائم ا یوب ری ہیب مکمل کر کے لاہور پہنچ چکے ہیں،اوپنر بلے باز کا قومی اکیڈمی میں فٹنس ٹیسٹ ہو گا۔

آخری ٹی ٹوئنٹی میچ ، نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت لیا، قومی ٹیم میں اہم تبدیلیاں

ذرائع کے مطابق صا ئم ایوب عید کراچی میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ منائیں گے، پی سی بی کے مطابق فٹ ہونے کی صورت میں صائم ا یوب پی ایس ایل کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ اوپنر بیٹرکے ٹخنے میں جنوری میں فریکچر ہوا تھا جس کے بعد ان کا لندن میں علاج میں ہوا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More