شمالی اور جنوبی وزیرستان میں کرفیو لگا دیا گیا

ہم نیوز  |  Mar 26, 2025

جنوبی اور شمالی وزیرستان اپر میں سکیورٹی خدشات کے باعث کرفیو نافذ کر دیا گیا ، انتظامیہ نے کرفیو نافذ کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

جنوبی وزیرستان اپر کے ڈپٹی کمشنر سلیم جان کے مطابق آج بدھ کو ایک دن کیلئے جنوبی وزیرستان اپر میں کرفیو نافذ ہو گا، اس دوران آسمان منزہ سے لدھا اور مکین تک سڑکیں اور نواز کوٹ سے رزمک تک سڑکیں ٹریفک کیلئے بند رہیں گی۔

جنوبی وزیرستان ، مسجد میں دھماکا ، جے یو آئی رہنما سمیت متعدد افراد زخمی

ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان نے بتایا کہ رزمک سب ڈویژن میں صبح 6 بجے سے شام 6 تک کرفیو نافذ رہے گا۔ نواز کوٹ پل سے ڈنکن تحصیل رزمک، میلوگئی پل تحصیل دوسلی تک مکمل کرفیو نافذ رہے گا۔

دونوں اضلاع کی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ نقل و حرکت کیلئے متبادل سڑکیں استعمال کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More