تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا، سلمان اکرم راجہ 

ہم نیوز  |  Mar 29, 2025

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا۔

ہم نیوز کے پروگرام ” پاکستان ٹونائٹ ” میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جو لوگ تحریک انصاف میں آج ہیں وہ اس کو خوش قسمتی سمجھتے ہیں وہ بانی پی ٹی آئی سے بددیانتی یا بے وفائی نہیں کرینگے۔

گنڈا پور پی ٹی آئی اور جےیوآئی میں فاصلے بڑھانے کی سازش کر رہے ہیں،ترجمان جے یو آئی

انہوں نے کہا کہ قانون کےمطابق بانی پی ٹی آئی سےملاقات ہمارا حق ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے ہائیکورٹ کے فیصلے موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی کشمکش نہیں، بہت سے لوگ چاہتے ہیں کہ ہر دفعہ ان کا نام شامل ہو، بانی پی ٹی آئی ہم سے مشاورت کرتے ہیں اور ہمیں بتاتے ہیں کس سے ملنا چاہتے ہیں۔

بابراعوان کا نام میں نے نہیں نکالا،ان کا نام اگلے ہفتے کی لسٹ میں شامل نہیں تھا، جیل کے معاملات چودھری ظہیرعباس ایڈووکیٹ، فوجداری مقدمات سلمان صفدرجبکہ آئینی نوعیت کے معاملات کے حوالے سے میں بھی شامل ہوں۔

پی ٹی آئی کی مینار پاکستان جلسے کی اجازت کیلئے ڈپٹی کمشنر کو نئی درخواست

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی پرفارمنس ٹھیک ہے، بانی پی ٹی آئی نے مجھے کہا کہ اس میں کوئی حقیقت نہیں کہ تبدیل کیا جارہا،علی امین گنڈاپورکا عہدہ مستحکم ہے، بانی پی ٹی آئی کا اعتماد ان کو حاصل ہے۔

جے یوآئی سے ہماری اتحاد کی خواہش موجود ہے، بڑی حد تک ہم اس اتحاد کی جانب بڑھ چکے ہیں، بہت بڑا اتحاد بن رہا ہے جو سامنے آجائے گا،بانی پی ٹی آئی کی واضح ہدایت ہے کہ جے یو آئی سے گفتگو جاری رکھی جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More