صائم ایوب پاکستان پہنچ گئے، پی ایس ایل میں شرکت سے متعلق اہم فیصلہ

سچ ٹی وی  |  Mar 27, 2025

پاکستان کے اوپننگ بیٹر صائم ایوب انگلینڈ میں علاج مکمل کرانے کے بعد پاکستان پہنچ گئے، پی سی بی اکیڈمی میں ان کا فٹنس ٹیسٹ لیا جائےگا جس کے بعد ہی ان کی پی ایس ایل میں شرکت کا فیصلہ ہو گا۔

صائم ایوب جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد انہیں علاج کے لیے انگلینڈ بھیجا گیا، وہاں ان کا تین ماہ ری ہیب کا مرحلہ مکمل ہو گیا۔

صائم ایوب گزشتہ روز لاہور پہنچے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ان کا فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا جس کے بعد فیصلہ ہوسکےگا کہ وہ پی ایس ایل کھیلیں گے یا نہیں۔

اگر صائم نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا تو وہ پی ایس ایل ٹیم پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے اور بنگلادیش کے خلاف سیریز میں بھی ایکشن میں نظرآئیں گے۔

صائم ایوب کی میڈیکل رپورٹ حوصلہ افزا قرار دی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More