ہانیہ عامر کی سلمان خان سے شادی، راکھی ساونت کی حیران کن خواہش

سچ ٹی وی  |  Mar 27, 2025

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اپنی شادی کسی پاکستانی مرد سے کرنے کی خواہش کے بعد اب دوسری خواہش ظاہر کی ہے کہ ہانیہ عامر خود سے دگنی عمر کے اداکار سلمان خان سے شادی کریں۔

سلمان خان کی عمر 59 برس ہے جب کہ ہانیہ عامر کی عمر 30 سال تک ہے۔

حال ہی میں ہانیہ عامر کو جب برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا تو ہانیہ عامر نے وہاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے راکھی ساونت کے بارے میں بھی بات کی۔

ہانیہ عامر کی خود سے متعلق کی گئی بات کی ویڈیو پر راکھی ساونت نے کمنٹ کرتے ہوئے خواہش ظاہر کی کہ ہانیہ عامر بولی وڈ اداکار سلمان خان سے شادی کریں۔

راکھی ساونت نے ہانیہ عامر کی ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے ان کی خوبصورتی کی تعریفیں بھی کیں اور لکھا کہ پوری دنیا کے لوگ اداکارہ سے ملنا چاہتے ہیں، وہ حقیقی معنوں میں خوبصورتی ہیں۔

راکھی ساونت نے لکھا کہ ہانیہ عامر گڑیا کی طرح لگتی ہیں، وہ بہترین اداکارہ اور خوبصورت ہیں۔

انہوں نے پاکستانی اداکارہ سے اظہار محبت کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی خواہش ہے کہ ہانیہ عامر ان کے بھائی سلمان خان سے شادی کرلیں۔

راکھی ساونت کی خواہش پر ہانیہ عامر نے کوئی تبصرہ نہیں کیا، تاہم بھارتی اداکارہ کے کمنٹ پر مداحوں نے تبصرے کرتے ہوئے انہیں پاگل قرار دیا۔

پاکستانی مداحوں نے کمنٹ کرتے ہوئے راکھی ساونت کو یاد دلایا کہ ہانیہ عامر کم عمر ہیں اور وہ سلمان خان کی بیٹی کی عمر کی لگتی ہیں۔

اس سے قبل بھی راکھی ساونت اور ہانیہ عامر ایک دوسرے کے لیے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور پوسٹس جاری کرتی رہی ہیں، تاہم راکھی ساونت کی حالیہ خواہش پر تاحال ہانیہ عامر نے کوئی رد عمل نہیں دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More