ملک بھر میں شوال کا چاند نظر آ گیا، عید الفطر پیر کو ہو گی

ہم نیوز  |  Mar 30, 2025

اسلام آباد: ملک بھر میں شوال کا چاند نظر آ گیا۔ عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہو گی۔

پاکستان میں ماہ شوال 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں علمائے کرام، سپارکو اور محکمہ موسمیات کے ماہرین نے شرکت کی۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند نظر آنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ مقامات پر مطلع ابرآلود رہا۔ تاہم لاہور، اسلام آباد، شیخوپورہ اور قصور سے شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

اس سے قبل ماہرین کا کہنا تھا کہ شوال کا چاند گزشتہ روز دوپہر 3 بجکر 59 منٹ پر پیدا ہو چکا ہے۔ اور آج مغرب کے وقت اس کی عمر 25 گھنٹے سے زیادہ ہو گی۔ جس کے باعث اسے انسانی آنکھ سے باآسانی دیکھا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں کچھ عناصر ذاتی و سیاسی فائدے کیلئے پراپیگنڈا کر رہے ہیں، رانا ثنا اللہ

ریسرچ رویت ہلال کمیٹی کونسل کا کہنا تھا کہ چاند نظر آنے کے قومی امکانات موجود ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More