انسٹاگرام نے صارفین کی دیرینہ فرمائش پوری کردی

سچ ٹی وی  |  Apr 01, 2025

سوشل شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام کی انتظامیہ کی جانب سے صارفین کی دیرینہ فرمائش پوری کردی گئی۔

انسٹاگرام انتظامیہ نے پلیٹ فارم پر ریلز ویڈیوز کی اسپیڈ بڑھانے کا دلچسپ فیچر پیش کردیا۔

انسٹاگرام کے صارفین کی جانب سے کافی عرصے سے یہ فرمائش کی جا رہی تھی کہ ریلز کو دیکھنے کی اسپیڈ بڑھائی جائے تاکہ بعض طویل ویڈیوز کو جلد دیکھا جا سکے۔

اب انسٹاگرام پر ریلز کی اسپیڈ دوگنی کرنے کا فیچر پیش کردیا گیا، تاہم فوری طور پر تمام صارفین کو اس تک رسائی نہیں دی گئی۔

فیچر کے تحت صارفین جس ریل یا ویڈیو کی اسپیڈ تیز کرنا چاہیں گے وہ مذکورہ ویڈیو کے دوران اسکرین کو کچھ وقت کے لیے دبا کر رکھیں گے تو اسپیڈ بڑھ جائے گی۔

مذکورہ فیچر کے تحت صارفین اب ریلز کی اسپیڈ بڑھا سکیں گے، تاہم یہ فیچر طویل ویڈیوز پر فوری طور پر کام نہیں کرے گا۔

ریلز کو تیز رفتاری سے دیکھنے کا فیچر پیش کرنے کا مقصد صارفین کا وقت بچانا ہے تاکہ وہ ڈیڑھ منٹ میں تین منٹ کی ریل دیکھ سکیں۔

یہ فیچر ایسے وقت میں متعارف کرایا گیا ہے جب کہ انسٹا گرام ریلز کا دورانیہ 15 سیکنڈز سے بڑھا کر 3 منٹ تک کیا جاچکا ہے، اگرچہ اس وقت تمام صارفین اس وقت تین منٹ کی ریلز اپ لوڈ کرنے سے قاصر ہیں، تاہم جلد ہی تمام صارفین کو اس تک رسائی دے دی جائے گی۔

اس وقت انسٹاگرام پر ڈیڑھ منٹ سے زائد کی ویڈیو بھی اپ لوڈ ہوجاتی ہے لیکن وہ ریلز میں شمار نہیں ہوتی، وہ پوسٹ اور ویڈیو میں نظر آتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More