سچ ٹی وی | Mar 27, 2025
بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر یوٹیوب پر نیا چینل ’عامر خان ٹاکیز‘ لانچ کر دیا۔
اس چینل کا مقصد فلم سازی کے رازوں کو مداحوں کے سامنے لانا ہے۔ عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ چاہتے تھے کہ اپنے فلمی تجربات اور راز اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کریں۔
چینل پر وہ فلموں کی تخلیق کے پیچھے کی کہانیاں، تکنیکیں، اور وہ تمام چیزیں شیئر کریں گے جو آج تک پردے کے پیچھے تھیں۔ سوشل میڈیا پر مداحوں نے اس اعلان پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ’’اب ہمیں عامر خان کی سوچ تک رسائی ملے گی‘‘۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More