خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنزکے دوران 11خارجی ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 4مختلف آپریشنز میں خارجیوں کو ہلاک کیا گیا،3آپریشن شمالی وزیرستان اور ایک ڈی آئی خان میں کیا گیا۔
چیف جسٹس پاکستان ٹریفک حادثات پر فوری ایکشن لیں،گورنر سندھ کی درخواست
میر علی شاہ میں 2آپریشنز میں 8خارجیوں کو ہلاک کیا گیا،میران شاہ میں فائرنگ کے تبادلے میں 2خارجی ہلاک ہوئے۔
ڈی آئی خان چوتھے آپریشن میں ایک خارجی کو ہلاک کیا گیا،ہلاک خارجیوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد ہوا۔
ہلاک خارجی دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں ممکنہ خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
پی ٹی آئی موروثی سیاست کی طرف جارہی،شیر افضل مروت
سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے جڑ سے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔